عدالتی حکم پرجعلی کورٹ فیس اسٹامپ جمع کرانے پرکارروائی

عدالتی حکم پرجعلی کورٹ فیس اسٹامپ جمع کرانے پرکارروائی

دھوکہ دہی اور جعلسازی کے الزام میں تحقیقات شروع ،ملزم کیخلاف مقدمہ

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)عدالت میں مبینہ جعلی کورٹ فیس اسٹامپ پیپر جمع کرانے کے معاملے پر تھانہ سٹی کوٹ ادو پولیس نے ایک شہری کے خلاف دھوکہ دہی اور جعلسازی کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔تفصیل کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوٹ ادو کے احکامات پر لعل محمد ولد الٰہی بخش کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق 25 مارچ 2026 کو نظرثانی درخواست کے ساتھ عدالت میں جمع کرائے گئے کورٹ فیس اسٹامپ پیپرز کی مالیت ایک ہزار روپے ظاہر کی گئی تھی، تاہم تصدیق کے دوران معلوم ہوا کہ مذکورہ اسٹامپ پیپرز اصل میں 500 روپے مالیت کے تھے ۔مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر تبدیل شدہ یا جعلی کورٹ فیس اسٹامپ پیپرز عدالت میں جمع کرا کر عدالت کو گمراہ کرنے اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔عدالتی احکامات کے بعد تھانہ سٹی کوٹ ادو پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزم سمیت دیگر ممکنہ افراد کے کردار کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...