شاہ جمال کسان سہولت سینٹر فعال نہ ہوسکا،عملہ غائب

شاہ جمال کسان سہولت سینٹر فعال نہ ہوسکا،عملہ غائب

زرعی رہنمائی اور سہولیات ناپید، کسانوں کا انکوائری اور کارروائی کا مطالبہ

مونڈکا (نامہ نگار)ضلع مظفرگڑھ کے نواحی علاقے شاہ جمال میں حکومت پنجاب کے تحت قائم کسان سہولت سینٹر مبینہ طور پر اپنے مقاصد پورے کرنے میں ناکام دکھائی دے رہا ہے ۔ کاشتکاروں نے محکمہ زراعت ر غفلت برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینٹر میں عملی طور پر کسانوں کے لیے کوئی مؤثر سہولت دستیاب نہیں۔کاشتکاروں کے مطابق جتوئی روڈ پر قائم کسان سہولت سینٹر میں صرف میز، کرسیاں، ایک بڑا ٹینٹ اور وزیراعلیٰ پنجاب کی تصاویر موجود ہیں، جبکہ محکمہ زراعت کا عملہ، زرعی ماہرین اور بیج، کھاد یا زرعی ادویات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے نمائندے موقع پر موجود نہیں ہوتے ۔ ان کا کہنا ہے کہ کسان سہولت سینٹر کا مقصد جدید زرعی مشاورت، فصلوں کی بیماریوں کی تشخیص، معیاری بیج، کھاد، زرعی ادویات اور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق رہنمائی فراہم کرنا ہے ، مگر عملے کی عدم موجودگی کے باعث یہ منصوبہ محض نمائشی سرگرمی بن کر رہ گیا ہے ۔کاشتکاروں نے الزام لگایا کہ بعض متعلقہ افسران حکومت کو زمینی حقائق کے برعکس رپورٹس ارسال کر رہے ہیں، جس کے باعث کسان دوست پالیسیوں کے ثمرات کاشتکاروں تک نہیں پہنچ رہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہ جمال میں گنا اور دھان کی وسیع پیمانے پر کاشت ہوتی ہے ، اس لیے یہاں انہی فصلوں سے متعلق زرعی ماہرین اور سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...