شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل، تین ملزم فوری گرفتار

شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل، تین ملزم فوری گرفتار

ڈی پی او کا نوٹس، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)تھانہ سٹی خانیوال کے علاقے نظام آباد پلی میں ایک شہری پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچی اور واقعے میں ملوث افراد کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عابد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے اور امن و امان خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ واقعے میں ملوث تمام افراد کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔ڈی پی او نے کہا کہ خانیوال پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی بالادستی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور کسی بھی قسم کی غنڈہ گردی، تشدد یا قانون شکنی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...