چوک سرور شہید تحصیل ہسپتال میں طبی سہولتوں کا فقدان
ڈاکٹرز غائب، خراب مشینیں خرب، اتائیوں سے معائنے ،شہری علاج سے محروم
چوک سرورشہید(نمائندہ دنیا)ٹی ایچ کیو ہسپتال پرائیویٹ اتائیوں کے حوالے ، ہسپتال میں سہولیات کا فقدان، ڈاکٹرز غیر حاضر رہنے لگے ،ایمرجنسی میں بلڈ پریشر چیک کرنے کی سہولت نہیں، کوئی بھی مریض ایمرجنسی میں لایا جاتا ہے تو ڈاکٹر غیر حاضر ہوتے ہیں اور پرائیویٹ نان کوالیفائیڈ اتائی ڈسپنسر مریض کو چیک کرتے ہیں، علاج کی کوئی بھی سہولت میسر نہیں۔ تفصیل کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں ،ایمرجنسی میں بلڈ پریشر چیک کرنے کیلئے اسٹیٹو سکوپ بھی موجود نہ ہے ۔ ای سی جی مشین خراب ہے ۔ ایکسرے مشین خراب پڑی ہے ۔ گائناکالوجسٹ نہیں اگر زچگی کا مریض آئے تو یہاں ڈلیوری تک نہیں کی جاتی ۔مقامی تاجر چودھری آصف امین کی زوجہ کی اچانک طبیعت بگڑی اسے فوری ایمرجنسی میں ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرورشہید میں ا یمرجنسی میں لایاگیا ۔ آصف امین کا کہنا تھا کہ یہاں سرکاری ڈاکٹر کے بجائے پرائیویٹ شخص نے میری زوجہ کا چیک اپ کیا ،اس نے کہا مریضہ کا بلڈ پریشر ٹھیک ہے جبکہ وہ بلڈ پریشر کم ہونے کی وجہ سے بے ہوش ہوچکی تھی۔آصف امین نے مجبوراً اپنے مریض کو ٹی ایچ کیو ہسپتال سے نکالا اورا یک پرائیویٹ کلینک پر لے گیا جہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ اسکا بلڈ پریشر بہت زیادہ کم تھا جو کہ جان لیوا ہوسکتا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments