ڈی اے پی فراہمی کیلئے وفاق سے رابطہ کرینگے ،عاشق کرمانی

ڈی اے پی فراہمی کیلئے وفاق  سے رابطہ کرینگے ،عاشق کرمانی

ملتان (وقائع نگار خصوصی)وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی اور سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے راولپنڈی کا خصوصی دورہ کیا، جہاں انہوں نے سونا ٹاور میں ایف ایف سی کے منیجنگ ڈائریکٹر جہانگیر پراچہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ڈی اے پی کھاد کی مقامی پیداوار، درآمد اور آئندہ ربیع سیزن کے لئے دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔  اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ ڈی اے پی کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کے لئے وفاقی حکومت سے رجوع کیا جائے گا۔گرین پاکستان انیشی ایٹو کے حکام سے ہونے والی ملاقات میں ماڈل ایگری مالز کی آپریشنل سرگرمیوں کو مزید مؤثر، جدید اور کاشتکار دوست بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ سیکرٹری زراعت افتخار علی سہو نے ہدایت کی کہ ماڈل ایگری مالز پر کسانوں کو کھاد اور دیگر زرعی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے ، جبکہ خریداری پر خصوصی مراعاتی پیکجز بھی متعارف کرائے جائیں۔ملاقات کے دوران ڈائریکٹر جنرل اسٹرٹیجک پراجیکٹس میجر جنرل (ر) شاہد نذیر نے وزیراعلیٰ پنجاب کے زرعی ترقی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی خوشحالی کے لئے وزیر زراعت اور سیکرٹری زراعت کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ اس موقع پر لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم کے حکام نے زرعی شعبے کی ڈیجیٹلائزیشن کے لئے مجوزہ ایپ پر بریفنگ بھی دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...