کوٹ ادو میں لڑائی جھگڑے کے دو واقعات، مقدمات درج
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) لڑائی جھگڑے کے دو مختلف واقعات میں فائرنگ، تشدد، نقدی و موبائل فون چھیننے اور موٹرسائیکل کو نقصان پہنچانے کے الزامات پر متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ۔
تفصیل کے مطابق شادی خان منڈا کے قریب محمد عامر نے پولیس کو بتایا کہ وہ بھائی محمد عثمان کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ ملزمان نے راستہ روک کر حملہ کردیا۔ ملزمان نے پسٹل کے بٹ، ڈنڈوں، سوٹوں اور آہنی راڈ سے تشدد کیا، فائرنگ اور قتل کی دھمکیاں دیں جبکہ جیب سے ڈھائی لاکھ روپے اور موبائل فون بھی لے گئے ۔ پولیس نے موقع سے چار خول برآمد کرلیے ۔ دوسرے واقعہ میں دایہ چوکھا میں فصل کو نقصان سے منع کرنے پر ساجد حسین کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور کلہاڑی کے وار سے اس کی موٹرسائیکل کا میٹر اور ٹینکی توڑ دی گئی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments