سبزی منڈی کے مسائل جلد حل کرائیں گے :صدیق بلوچ

سبزی منڈی کے مسائل جلد حل کرائیں گے :صدیق بلوچ

سبزی منڈی کے مسائل جلد حل کرائیں گے :صدیق بلوچ لودھراں میں 8 ارب روپے کی لاگت سے منصوبوں پر کام شروع ہوچکا

لودھراں(سٹی رپورٹر ) سبزی منڈی لودھراں کے نو منتخب عہدیداران کی جانب سے ممبر قومی اسمبلی محمد صدیق خان بلوچ اور مرکزی انجمن تاجران کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد صدیق خان بلوچ نے نو منتخب صدر شیخ محمد اختر، جنرل سیکرٹری اکمل انصاری اور دیگر عہدیداران کو بلا مقابلہ کامیاب ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ لودھراں میں 8 ارب روپے کی لاگت سے سیوریج، ٹف ٹائل، سٹریٹ لائٹس سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہوچکا ہے جبکہ جلالپور روڈ پر ریلوے پھاٹک کے مقام پر فلائی اوور کی بھی منظوری ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی کوئی گلی یا سڑک ترقیاتی کاموں سے محروم نہیں رہے گی۔ سبزی منڈی کے مسائل کے حوالے سے انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ سیوریج، ٹف ٹائل، سٹریٹ لائٹس سمیت دیگر مسائل جلد حل کرائے جائیں گے ۔ تقریب میں سابق صوبائی وزیر زوار حسین وڑائچ، مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران، لودھراں پریس کلب کے عہدیداران و ممبران اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...