تحصیل کورٹس میں زیرحراست ملزم پر مخالفین کا حملہ، تشدد

 تحصیل کورٹس میں زیرحراست ملزم پر مخالفین کا حملہ، تشدد

تحصیل کورٹس میں زیرحراست ملزم پر مخالفین کا حملہ، تشددپولیس اہلکاروں کی موجودگی میں ملزم پر تشدد، دو حملہ آور گرفتار، دو فرار

بورے والا(نمائندہ دنیا) تحصیل کورٹس میں تھانہ صدر پولیس کی زیرحراست ملزم پر مخالفین نے حملہ کرکے اسے شدید تشدد کا نشانہ بنا دیا، پولیس کی سکیورٹی پر سوالات اٹھ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے انسدادی کارروائی دفعہ 107/151 کے تحت زیرحراست ملزم ابرار حسین سکنہ 140 ای بی کو پیشی کے لیے تحصیل کورٹس لایا، جہاں اسی علاقے کے رہائشی چار افراد نے مبینہ طور پر پولیس سکیورٹی کو چکمہ دے کر ملزم پر اچانک حملہ کردیا۔ حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں ابرار حسین کو تھپڑوں، گھونسوں اور لاتوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موقع سے دو حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا، تاہم دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...