ممکنہ سیلاب:دریائی صورتحال ، فلڈ بندوں کی مسلسل نگرانی

ممکنہ سیلاب:دریائی صورتحال ، فلڈ بندوں کی مسلسل نگرانی

ممکنہ سیلاب:دریائی صورتحال ، فلڈ بندوں کی مسلسل نگرانی پیشگی انتظامات ،انتظامیہ ہائی الرٹ ،ڈی سی کا شیر شاہ فلڈ بند کا دورہ،انتظامات کا جائزہ

ملتان (وقائع نگار خصوصی)ممکنہ سیلابی صورتحال اور مون سون بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے پیشگی حفاظتی اقدامات مکمل کرتے ہوئے ہائی الرٹ رہنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم نے شیر شاہ فلڈ بند کا دورہ کیا اور حفاظتی انتظامات، فلڈ بندوں کی صورتحال اور متعلقہ محکموں کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر محکمہ ایریگیشن کے حکام نے دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ، فلڈ مینجمنٹ پلان اور حفاظتی اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت دریائے چناب میں نچلے درجے کا ریلا گزر رہا ہے اور کسی قسم کی سیلابی صورتحال موجود نہیں۔ حکام کے مطابق دریائی صورتحال مسلسل مانیٹر کی جا رہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کسی بھی ہنگامی یا ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور تمام متعلقہ ادارے چوبیس گھنٹے الرٹ ہیں۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ فلڈ بندوں، دریائی علاقوں اور حساس مقامات کی مسلسل نگرانی اور انسپکشن جاری رکھی جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کی بروقت نشاندہی اور تدارک ممکن بنایا جا سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مون سون بارشوں کے پیش نظر واسا، ریسکیو 1122، محکمہ ایریگیشن اور دیگر متعلقہ محکموں کی مشینری اور عملہ فیلڈ میں متحرک ہے ۔ تمام اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور مؤثر کارروائی یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کے جان و مال کا ہر صورت تحفظ ممکن بنایا جا سکے ۔ انہوں نے باہمی رابطوں، مؤثر مانیٹرنگ اور پیشگی انتظامات کو مزید مضبوط بنانے کی بھی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...