بیکر ی پر چھاپہ، 100 درجن گندے انڈے برآمد،پروڈکشن بند

بیکر ی پر چھاپہ، 100 درجن گندے انڈے برآمد،پروڈکشن بند

بیکر ی پر چھاپہ، 100 درجن گندے انڈے برآمد،پروڈکشن بندمضر صحت انڈوں سے کیک رس، بسکٹ و دیگر بیکری آئٹمز تیار کیے جانے تھے

ملتان ،خانیوال(لیڈی رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی ہدایت پر خانیوال میں گندے انڈوں سے بیکری آئٹمز تیار کرنے کا منصوبہ ناکام، 100 درجن سے زائد مضرِ صحت انڈے تلف، اصلاح تک بیکری بند، مالک کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے 19 نائن آر کچا کھوہ میں انسپکشن کے دوران سٹوریج ایریا سے بدبودار، فنگس زدہ اور خراب انڈے برآمد کیے ۔ مضر صحت انڈوں سے کیک رس، بسکٹ اور دیگر بیکری آئٹمز تیار کیے جانے تھے ۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے 100 درجن سے زائد خراب انڈے موقع پر تلف کرتے ہوئے قوانین کی خلاف ورزی پر بیکری مالک کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا،مزید برآں بیکری کی مکمل اصلاح، صفائی کے انتظامات بہتر بنانے اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مقررہ معیارات پر عمل درآمد تک اس کی پروڈکشن فوری طور پر بند کر دی۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد نے کہا کہ عوام کو محفوظ، معیاری اور ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خوراک کے نام پر انسانی جانوں سے کھیلنے والوں، غیر معیاری اور مضرِ صحت اجزا استعمال کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ ایسے عناصر نہ صرف قانون شکن ہیں بلکہ معاشرے کی صحت کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں، اس لیے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...