محکمہ فوڈ کی کارروائی، کہروڑپکا میں 750من گندم برآمد
کہروڑپکا(نمائندہ دنیا ) محکمہ فوڈ نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات سے ذخیرہ کی گئی 750 من گندم برآمد کرکے پنجاب حکومت کی تحویل میں لے لی۔
تفصیلات کے مطابق فوڈ انسپکٹر نعیم بشیر نے فاروق اور دیگر اہلکاروں کے ہمراہ چونگی نمبر 6 پر چھاپہ مار کر ساجد نامی شخص کی جانب سے ذخیرہ کی گئی 400 من گندم برآمد کی، جبکہ چاندنی چوک میں کارروائی کے دوران عمران نامی شخص سے 350 من گندم برآمد ہوئی۔ محکمہ فوڈ کی ٹیم نے مجموعی طور پر 750 من گندم قبضے میں لے کر پنجاب حکومت کی تحویل میں دے دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments