ڈپٹی کمشنر کا جیل ہسپتال میں سہولیات بہتر بنانے کا حکم
ڈپٹی کمشنر کا جیل ہسپتال میں سہولیات بہتر بنانے کا حکم حنا ارشد کا دورہ، ادویات، صفائی، حاضری اور سروس ڈیلیوری کا جائزہ لیا
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر حنا ارشد کی زیر صدارت پرزن ہیلتھ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ جیل میں اسیران کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور علاج معالجے کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے اسیران کو بہترین ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ اجلاس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ جیل ہسپتال کا دورہ کیا اور ادویات کے اسٹاک، صفائی، مریضوں کی نگہداشت اور طبی عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا، جبکہ زیر علاج قیدیوں سے ملاقات کرکے طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے علی الصبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور ایمرجنسی، آئی سی یو سمیت مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی، روشنی اور واش رومز میں پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی حاضری، مریضوں کی آمد کا ریکارڈ اور فارمیسی میں ادویات کے اسٹاک کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دستیاب طبی سہولیات، ادویات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات سے متعلق ایل ای ڈی سسٹم پر مسلسل اعلانات جاری رکھے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments