الفلاح فاؤنڈیشن کے زیر انتظام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
میانی (نامہ نگار ) میانی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن کے زیر انتظام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد میانی کے نواحی گاؤں چک سیدا میں ہوا۔
کیمپ میں تقریباً ساڑھے سو سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات دی گئیں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم: کیمپ میں چائلڈ سپیشلسٹ، آئی سپیشلسٹ اور میڈیکل سپیشلسٹ سمیت دیگر ماہر ڈاکٹروں نے حصہ لیا کیمپ میں مریضوں کی روحانی تربیت کے لیے ایک الگ ڈیسک لگایا گیا تھا، جہاں ذمہ داران نے ذکر کی اہمیت سے حاضرین کو آگاہ کیا اور لٹریچر تقسیم کیا کیمپ کے انعقاد میں چوہدری خالد محمود ایڈووکیٹ، چوہدری عثمان اشرف گوندل، چوہدری قاسم محمود گوندل، چوہدری ارشد محمود گوندل،محسن شہزاد مغل اور دیگر احباب نے تعاون اور شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments