سیوریج کھدائی کے دوران تودہ گرنے سے مزدور جاں بحق
سیوریج کھدائی کے دوران تودہ گرنے سے مزدور جاں بحق حادثہ ابنِ سینا ہسپتال کے قریب پیش آیا، دوسرے کو زندہ نکال لیا گیا
ملتان(کرائم رپورٹر)سیوریج لائن کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے ایک مزدور جاں بحق جبکہ دوسرے کو زندہ نکال لیا گیا .جاں بحق مزدور کی شناخت 48 سالہ مرسلین کے نام سے ہوئی۔واقعہ ابنِ سینا ہسپتال کے قریب سیوریج لائن کی کھدائی کے دوران پیش آیا۔ ریسکیو کارروائی میں ایک مزدور محفوظ جبکہ دوسرا جانبر نہ ہو سکا۔اطلاع ملتے ہی سیتل ماڑی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی شروع کر دی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ اچانک مٹی کا تودہ گرنے سے پیش آیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments