وصی ناصر کا تایا پر تشدد الزام انصاف اور تحفظ کی اپیل

 وصی ناصر کا تایا پر تشدد الزام  انصاف اور تحفظ کی اپیل

میاں چنوں (تحصیل رپورٹر) نواب کالونی کے رہائشی وصی ناصر نے اپنی اہلیہ عروا شاہد وصی کے ہمراہ سٹی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے تایا پر سنگین الزامات عائد کیے اور اعلیٰ حکام سے انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی۔

پریس کانفرنس کے دوران وصی ناصر کا کہنا تھا کہ ان پر مبینہ تشدد کیا گیا، جس کے حوالے سے ان کی اہلیہ عروا وصی کی مدعیت میں ملزمان احسن محبوب، چاند محبوب، اسامہ محبوب اور محبوب عالم کے خلاف مقدمہ درج ہو چکا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...