کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا غیر قانونی اقدام :خالد محمود

کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم  کرنا غیر قانونی اقدام :خالد محمود

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری پروفیسر رانا خالد محمود ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019ء کو مودی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی۔۔۔

 خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کا یکطرفہ اقدام بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی خلاف ورزی ہے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 5 اگست تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ، جب بھارت نے آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کرکے مقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے بھارتی اقدام کو آج تک تسلیم نہیں کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...