یوم استحصال کشمیر پر مظفرگڑھ میں بھی عظیم الشان یکجہتی ریلی

یوم استحصال کشمیر پر مظفرگڑھ میں بھی عظیم الشان یکجہتی ریلی

ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر کی قیادت میں شہریوں کا کشمیری عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر مظفرگڑھ میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارت کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی قیادت میں عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہو کر کچہری چوک پر اختتام پذیر ہوئی، جس میں علمائے کرام، ممبران ضلعی امن کمیٹی، طلبہ، سول سوسائٹی کے نمائندگان، ضلعی افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے پاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی، بھارتی اقدامات کی مذمت اور حقِ خودارادیت کی حمایت میں بینرز اور پلے کارڈز بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر \"کشمیر بنے گا پاکستان\" اور دیگر نعرے بھی لگائے گئے ۔ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ استحصالِ کشمیر دنیا کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کرنے کا دن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے مؤثر کردار ادا کرے ۔ریلی میں رکن صوبائی اسمبلی اجمل چانڈیا، عون حمید ڈوگر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید غضنفر علی شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، ضلعی افسران، امن کمیٹی کے ارکان اور شہریوں نے شرکت کی۔اختتام پر کشمیری شہداء، پاکستان کی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...