معروف برانڈزکے جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

معروف برانڈزکے جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

بھاری مقدار میں پیکنگ میٹریل اور فلیورز برآمد،مالک کے خلاف مقدمہ درج

وہاڑی،بوریوالا(نمائندہ خصوصی،سٹی رپورٹر) نواحی گاؤں 265 ای بی میں معروف برانڈز کے جعلی مشروبات تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں پیکنگ میٹریل اور فلیورز برآمد کرلیے ۔تفصیل کے مطابق مشتاق عرف تاجا کے گودام میں مبینہ طور پر معروف برانڈز کے نام پر مشروبات تیار کیے جا رہے تھے ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے چھاپہ مار کرمختلف ناموں سے تیار کیے جانے والے مشروبات کا سامان قبضے میں لے لیا۔فیکٹری مالک مشتاق عرف تاجا کے خلاف تھانہ صدر بوریوالا میں مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دی گئی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...