جوآنہ بنگلہ، تاجروں کی کمیٹی قائم، مسائل حل کرنے کا عزم
کمیٹی کی ایس ایچ او رنگ پور سے ملاقات، امن و امان کیلئے سفارشات پیش
رنگ پور (نمائندہ دنیا)جوآنہ بنگلہ کی تاجر برادری نے تاجروں کے مسائل کے حل، امن و امان کی بہتری اور جرائم کی روک تھام کے لیے انجمن تاجران کی دس رکنی کمیٹی قائم کر دی، جسے تمام دکانداروں نے متفقہ طور پر منتخب کیا۔تفصیلات کے مطابق جامع مسجد جوآنہ بنگلہ میں تاجر برادری کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں بازار کے تمام دکانداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال، چوری و ڈکیتی کی وارداتوں اور تاجروں کو درپیش مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں متفقہ طور پر انجمن تاجران جوآنہ بنگلہ کی دس رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی کو تاجروں کے مسائل اجاگر کرنے ، متعلقہ اداروں سے رابطہ کاری، امن و امان کے قیام اور تاجر برادری کی نمائندگی کے اختیارات دیے گئے ۔کمیٹی کے اراکین میں مہر غلام مصطفیٰ جھتیال، مہر مرید عباس جھتیال، محمد سہیل شاہد، چوہدری محمد اجمل، جمشید شاہ ہاشمی، چوہدری شہزا کاشف، چوہدری اشفاق آرائیں، شیخ عطاء المحسن، غلام شبیر اور دیگر شامل ہیں۔
بعد ازاں کمیٹی ممبران نے ایس ایچ او تھانہ رنگ پور سے ملاقات کی اور امن و امان کے حوالے سے سفارشات پیش کیں۔ تاجروں نے مطالبہ کیا کہ حالیہ چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے ، بازار اور گردونواح میں پولیس گشت بڑھایا جائے اور مشکوک افراد کی نگرانی مؤثر بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments