ضلع کچہری کا واٹر فلٹر پلانٹ بند، سائلین صاف پانی سے محروم
ٹوٹیاں غائب، اطراف میں گندگی کے ڈھیر، وکلا اور شہریوں کا فوری بحالی کا مطالبہ
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ضلع کچہری میں نصب سرکاری واٹر فلٹر پلانٹ عرصہ دراز سے بند ہونے کے باعث وکلا، سائلین اور عدالتی عملہ پینے کے صاف پانی کی سہولت سے محروم ہوگیا۔تفصیل کے مطابق ضلع کچہری میں موجود واٹر فلٹر پلانٹ عدم توجہی کے باعث ناکارہ ہوچکا ہے ، جبکہ متعدد ٹوٹیاں بھی غائب ہو گئی ہیں۔ فلٹر پلانٹ کے اطراف صفائی نہ ہونے کے باعث گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں جس سے ماحول بھی متاثر ہو رہا ہے ۔شہریوں اور وکلا کا کہنا ہے کہ ضلع کچہری میں روزانہ ہزاروں افراد مقدمات اور دیگر کاموں کے سلسلے میں آتے ہیں، مگر پینے کے صاف پانی کی بنیادی سہولت دستیاب نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واٹر فلٹر پلانٹ فوری فعال کیا جائے ، ٹوٹیاں دوبارہ نصب کی جائیں، صفائی کا مناسب انتظام کیا جائے اور مستقل دیکھ بھال یقینی بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments