میاں چنوں میں نوجوانوں پر تشدد، چار ملزم گرفتار

میاں چنوں میں نوجوانوں  پر تشدد، چار ملزم گرفتار

میاں چنوں(سٹی رپورٹر) چک نمبر 18 ایٹ آر کے قریب دو نوجوانوں پر مبینہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔۔۔

جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق تلمبہ کے رہائشی علی رضا اور زین عباس موٹر سائیکل پر کچا کھوہ ایک عزیز سے ملنے جا رہے تھے کہ چک نمبر 18 ایٹ آر کے قریب مبینہ طور پر پہلے سے تعاقب میں موجود ملزمان عمر دراز، رضوان، اللہ رکھا، یاسین، منور اور چار نامعلوم افراد نے انہیں اسلحہ کے زور پر روک لیا۔متاثرہ نوجوانوں کے مطابق ملزمان نے دونوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور واقعے کی ویڈیو بھی بنائی جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔پولیس نے متاثرین کی درخواست پر مقدمہ درج کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ تلمبہ مہر اخلاق احمد کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعہ پرانی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ، دونوں فریق پہلے ایک دوسرے کے دوست تھے ۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...