میاں چنوں میں آوارہ کتوں کا حملہ، بچہ زخمی
میاں چنوں(سٹی رپورٹر) میاں چنوں کے علاقے ماسٹر ٹاؤن میں آوارہ کتوں کے جھنڈ نے 6 سالہ بچے عون پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا۔۔
، جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے ۔اہل علاقہ کے مطابق ماسٹر ٹاؤن میں آوارہ کتوں کے حملے کا یہ چوتھا خطرناک واقعہ ہے ، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد کے باعث بچوں، خواتین اور بزرگوں کا گھروں سے نکلنا بھی مشکل ہوگیا ہے ۔اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر خانیوال اور اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کے خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے فوری ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments