غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہری پریشان
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) شدید گرمی اور حبس کے موسم میں شہر کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے۔۔۔
شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔شہریوں کے مطابق بجلی کی بار بار بندش کے باعث گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ دکاندار، ورکشاپس اور چھوٹے کاروباری افراد بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ کئی علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہتی ہے جبکہ شیڈول یا پیشگی اطلاع بھی نہیں دی جاتی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی بحال ہونے کے چند ہی دیر بعد دوبارہ بندش شروع ہو جاتی ہے۔ جس سے برقی آلات خراب ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لے کر بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments