ریکوری،لائن لاسز میں کمی کا ہدف ،میپکو فیلڈ ٹیموں کو ٹاسک تفویض
مستقل نادہندگان سے واجبات کی وصولی تیز ،تمام قانونی و انتظامی ذرائع بروئے کار لا نے کا حکم،ری کنکشن آرڈرز ترجیحاً نمٹائیں ، صارفین کی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے ،چیف انجینئر محمد شہزاد راعی
ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف انجینئر (آپریشن اینڈ مینٹیننس) میپکو انجینئر محمد شہزاد راعی نے کہا ہے کہ مالی سال 2026-27ء کے دوران ریکوری، لائن لاسز میں کمی اور بجٹ اہداف کا حصول کمپنی کی اولین ترجیحات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اہداف کے حصول کے لئے تمام فیلڈ فارمیشنز کو محنت، دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں فرائض انجام دینا ہوں گے تاکہ ادارے کی مالی اور تکنیکی کارکردگی مزید بہتر بنائی جا سکے ۔وہ میپکو ڈویژن ہارون آباد کے دورے کے موقع پر میپکو سرکل بہاولنگر کے افسروں سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ریکوری اہداف کے حصول کے لیے افسر فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں، مستقل نادہندگان سے واجبات کی وصولی تیز کریں اور تمام قانونی و انتظامی ذرائع بروئے کار لائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریکوری میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔چیف انجینئر نے کہا کہ صارفین کو معیاری سہولیات کی فراہمی بھی میپکو کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ ری کنکشن آرڈرز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے اور صارفین کی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے تاکہ ادارے پر عوام کا اعتماد مزید مستحکم ہو۔انہوں نے ہائی ٹینشن اور لو ٹینشن نیٹ ورک کی بہتری، تکنیکی نقصانات اور لائن لاسز میں کمی، بہتر وولٹیج اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لئے جامع منصوبہ بندی کی ہدایت بھی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments