چوری و ڈکیتی کی وارداتیں شہری نقدی وسامان سے محروم
ملتان (کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی، موٹرسائیکلوں، موبائل فونز، مویشی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔
پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں الیاس کے مویشی نامعلوم چور لے گئے ۔ بستی ملوک کے علاقے میں عابد حسین سے ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل اور موبائل فون، مالیتی 2 لاکھ 30 ہزار روپے ، چھین لیا۔سٹی شجاع آباد کے علاقے سے محمد علی کی ویل چیئر، صدر جلالپور کے علاقے سے جمیل احمد کی تار کاپر، سیتل ماڑی کے علاقے سے پروین بی بی کی 60 ہزار روپے مالیتی بکری، دولت گیٹ کے علاقے سے فہد
کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔شاہ رکن عالم کے علاقے میں نوید سے نامعلوم ملزمان موبائل فون جھپٹا مار کر لے گئے ۔ کینٹ کے علاقے سے جمشید عالم اور چہلیک کے علاقے سے عبدالرحیم کے موبائل فون چوری ہوگئے ۔ مظفرآباد کے علاقے سے شاہد اکبر کی موٹرسائیکل، شاہ شمس کے علاقے سے عبدالوہاب کا موبائل فون جبکہ ممتازآباد کے علاقے سے قیصر کا رکشہ چوری ہوگیا۔قطب پور کے علاقے میں دو مسلح ڈاکوؤں نے وقاص اکرم سے گن پوائنٹ پر ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ بی زیڈ کے علاقے سے فیاض حسین کی موٹرسائیکل جبکہ ڈی ایچ اے کے علاقے سے خالد کا ساڑھے 4 لاکھ روپے مالیتی سامان چوری ہوگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments