ایم اے او ڈگری کالج لاہور میں جدید کمپیوٹر لیب کا افتتاح

 ایم اے او ڈگری کالج لاہور میں جدید کمپیوٹر لیب کا افتتاح

ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام لاہو رمیں اب تک 11 کمپیوٹر لیبز قائم نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ، جہانگیر ترین

ملتان (لیڈی رپورٹر)ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیراہتمام گورنمنٹ ایم اے او گریجویٹ کالج لاہور میں جدید کمپیوٹر لیب قائم کردی گئی، افتتاح جہانگیر خان ترین نے کیا۔ لیب کی تعمیر اور جدید کمپیوٹر و دیگر آلات کی فراہمی پر تقریباً ایک کروڑ روپے لاگت آئی ہے ۔ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مطابق لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں میں اب تک 11 کمپیوٹر لیبز قائم کی جاچکی ہیں۔جہانگیر خان ترین نے کہا کہ موجودہ دور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں، نوجوان نسل کو جدید علوم اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے تو وہ ذاتی کامیابی کے ساتھ ملکی ترقی میں بھی مؤثر کردار ادا کرسکتی ہے ، بچوں کو معیاری تعلیم اور بہتر مواقع فراہم کرنا ضروری ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتیں بھرپور انداز میں استعمال کرسکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میں ٹائسر اور آمنہ گرلز ڈگری کالج سمیت دیگر تعلیمی منصوبے بھی اسی مقصد کے تحت قائم کیے گئے ہیں۔تقریب میں جے ڈی ڈبلیو گروپ کے گروپ  ڈائریکٹر فنانس محمد رفیق، ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اکبر خان، ڈی پی آئی کالجز پنجاب انصر زاہد، ڈائریکٹر کالجز لاہور احسن مختار، کالج پرنسپل ڈاکٹر آصف چٹھہ، اساتذہ، طلبہ اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...