معاہدے سے امن و استحکام کو تقویت ملے گی:محمد خان ڈاہا
معاہدے سے امن و استحکام کو تقویت ملے گی:محمد خان ڈاہا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ ایک دوسرے کیساتھ کھڑے رہے :سلیم حنیف
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین باہمی دفاعی معاہدے کی خوشی اور تینوں برادر اسلامی ممالک کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ضلعی انتطامیہ کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں ایک پروقار سیمینار کا انعقاد کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے محمد خان ڈاہا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات قائم ہیں ،اتحاد سے خطے میں امن و استحکام کو مزید تقویت ملے گی،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد سلیم حنیف نے کہا کہ تینوں ممالک مشکل کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، ایم پی اے بیرسٹر اسامہ فضل نے کہا کہ پاکستان،سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تعلقات محض سفارتی روابط تک محدود نہیں بلکہ یہ اخوت، محبت اور مشترکہ اقدار پر مبنی مضبوط رشتہ ہے سیمینار سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عابد ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز محمد شعیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین بڑھتا ہوا تعاون باہمی اتحاد اور مشترکہ سلامتی کے عزم کی علامت ہے خانیوال کے عوام کی جانب سے اس موقع پر اظہار یکجہتی تینوں برادر ممالک کے عوام کے ساتھ محبت اور بھائی چارے کا واضح پیغام ہے سیمینار کے دوران سکولوں کے طلبہ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین باہمی دفاعی معاہدے اور تینوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کے حوالے سے تقاریر کرتے ہوئے بھرپور اظہارِیکجہتی کیا۔سیمینار کے اختتام پر ڈی پی او محمد عابد کی قیادت میں اظہار یکجہتی فلیگ مارچ کا انعقاد بھی کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments