سپر بند کا روٹ تبدیل ، چار بستیاں محفوظ بنائی جائیں،سماجی حلقے

سپر بند کا روٹ تبدیل ، چار بستیاں محفوظ بنائی جائیں،سماجی حلقے

شمس آباد تا جھانگڑہ شرقی سپر بند آبادیوں کے تحفظ کیلئے تعمیر کیا جائے ،نصر اللہ ودیگر

جلال پور پیروالا (نامہ نگار)موضع اسماعیل پورہ اور بہاولپور گھلواں کے قاری نصراللہ شیخ، سابق یونین کونسل چیئرمین ملک فاروق گھلو، مولانا عبدالباسط عباسی اور مولانا ساجد محمود عباسی نے مطالبہ کیا ہے کہ شمس آباد ٹول پلازہ سے جھانگڑہ شرقی تک مجوزہ سپر بند کا روٹ تبدیل کرکے بستی عباسی، بستی بپڑ، بستی کنہوں اور بستی گمب کے مکینوں کو سیلاب کے ممکنہ خطرے سے محفوظ بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ مجوزہ سپر بند بہاولپور لنک روڈ نہر کے کنارے تعمیر کرنے کے بجائے مذکورہ چار آبادیوں کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیر کیا جائے ۔ ان بستیوں میں 400 سے زائد گھر اور 5 ہزار سے زائد افراد رہائش پذیر ہیں۔مقامی رہنماؤں نے کہا کہ سپر بند کے روٹ میں معمولی تبدیلی سے بڑی آبادی کو سیلاب کے خطرے سے محفوظ کیا جاسکتا ہے ، جبکہ بند کا فاصلہ بھی کم ہوگا، جس سے تعمیراتی اخراجات میں کمی آئے گی۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، صوبائی وزیر آبپاشی اور کمشنر بہاولپور سے مطالبہ کیا کہ منصوبے کی ازسرنو تکنیکی جانچ کرائی جائے اور سپر بند کا ایسا روٹ مقرر کیا جائے جس سے آبادیوں کو نقصان سے بچایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی کے مرحلے میں مقامی آبادی کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے تاکہ مستقبل میں سیلاب کی صورت میں جانی و مالی نقصان سے بچاؤ ممکن ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...