پبلسٹی فیس ٹھیکہ 27کروڑ 58لاکھ میں نیلام، آمدن میں اضافہ
بولی 25کروڑ 52لاکھ 50ہزار مقرر، سات سے زائد ایڈورٹائزنگ کمپنیاں شریک
ملتان(وقائع نگار خصوصی) ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان کے زیر اہتمام پبلسٹی فیس ٹھیکہ 2026-27 کی نیلامی ہوئی، جس میں ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی سید وسیم حسن سمیت ہاؤسنگ، فنانس ڈیپارٹمنٹ اور ڈپٹی کمشنر آفس کے نمائندگان نے شرکت کی۔ آؤٹ ڈور پبلسٹی فیس کی نیلامی 27 کروڑ 58 لاکھ روپے میں ہوئی، جبکہ سرکاری بولی 25 کروڑ 52 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر تھی۔ نیلامی میں سات سے زائد ایڈورٹائزنگ کمپنیوں اور دیگر افراد نے حصہ لیا۔اس موقع پر ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی سید وسیم حسن نے کہا کہ نیلامی کا عمل انتہائی شفاف اور منظم انداز میں مکمل کیا گیا۔ کامیاب نیلامی سے ادارے کی سیلف انکم میں اضافہ ہوگا اور اسے مزید مالی استحکام حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حاصل ہونے والی آمدن سے شہر کے پارکوں اور گرین بیلٹس کو مزید خوبصورت بنایا جائے گا۔سید وسیم حسن نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے گرین ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ شہر اور ادارے کی تعمیر و ترقی ہمارا مشن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیلامی میں شریک ممبران نے بھی عمل کو شفاف اور مفید قرار دیا ہے ۔ ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان شہر کو مزید سرسبز و خوبصورت بنانے کے لئے پرعزم ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments