پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کیلئے 14ارب کابجٹ جاری

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کیلئے 14ارب کابجٹ جاری

بجٹ میں پیف اساتذہ کی تنخواہوں کیلئے رقم بھی مختص کی گئی ہے ،ذرائع

ملتان(خصوصی رپورٹر)محکمہ خزانہ پنجاب نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے لئے 14 ارب روپے کا بجٹ جاری کر دیا ہے ، جس سے فاؤنڈیشن سے منسلک اساتذہ کو رکی ہوئی تنخواہوں کی ادائیگی کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔ذرائع کے مطابق جاری کئے گئے بجٹ میں پیف کے اساتذہ کی تنخواہوں کے لئے مختص رقم بھی شامل ہے ۔ بجٹ جاری ہونے کے بعد اساتذہ کو ان کی رکی ہوئی تنخواہیں ملنے کی توقع ہے محکمہ خزانہ کی جانب سے فنڈز کے اجرا کے بعد متعلقہ حکام نے تنخواہوں کی ادائیگی کے عمل کو آگے بڑھانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔پیف سے وابستہ اساتذہ طویل عرصے سے تنخواہوں کی ادائیگی کے منتظر تھے ۔ 14 ارب روپے کے بجٹ کے اجرا سے اساتذہ کو درپیش مالی مشکلات میں کمی آنے کی امید پیدا ہوئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...