کارڈیالوجی ہسپتال،مریضوں کو ادویات کم بھجوانے کا انکشاف،شدید احتجاج
مریضوں کو دو سے تین ادویات کم دی جارہیں، انتظامیہ دہلیز پر ادویہ فراہمی منصوبہ کو ناکام کرنے پر تُل گئی، ٹینڈر پراسس جاری ،مکمل ہوتے ہی مکمل ادویات فراہم کردینگے ،ایم ایس
ملتان(لیڈی رپورٹر) چودھری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دل کے مریضوں کو ان کی دہلیز پر ادویات کی فراہمی کا پروگرام تو جاری ہے تاہم اس بار مختلف مریضوں کو تجویز کردہ ادویات میں سے دو سے تین ادویات کم کر کے بھجوائی گئی جس پر مریضوں کا شدید احتجاج سامنے آیا ہے ، دل کے مختلف امراض میں مبتلا مریضوں اور لواحقین کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب نے ادویات کی گھر تک رسائی کا پروگرام اسلئے شروع کیا تھا تاکہ دل کے مریضوں کو خود چل کر ہسپتال نہ جانا پڑے لیکن اب ہسپتال سے ہی تجویز کردہ ادویات مکمل نہیں بھجوائی جا رہی جبکہ کوئی وجہ بھی نہیں بتائی جا رہی ادھر ایم ایس کارڈیالوجی ڈاکٹر ریاض مستوئی کا کہنا تھا کہ نیا مالی سال شروع ہونے کے باعث چند ادویات کا ٹینڈر پراسس شروع ہے جیسے ہی مکمل ہو گا ادویات کی مکمل فراہمی شروع کر دی جائیگی ادھر مریضوں اور لواحقین کا کہنا تھا کہ انتظامی افسران کو معلوم ہونا چاہئے کہ اگر ایک مالی سال کا اختتام ہو رہا ہے تو وہ پہلے سے مریضوں کی ادویات کی خریداری کے تمام عمل کو مکمل کر کے رکھیں تاکہ نئے مالی سال میں مسائل جنم نہ لیں ۔اب روز بروز بڑھتی مہنگائی میں دل بلڈ پریشر کی مہنگی ادویات بازار سے کیسے خریدیں اس حوالے سے اعلی حکام فوری نوٹس لیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments