کہروڑپکا بار : ڈرگ انسپکٹر کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
بار نے مظہر کی معطلی اور مبینہ الزامات کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا
کہروڑپکا (نمائندہ دنیا ) کہروڑپکا بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی نے ڈرگ انسپکٹر مظہر شبیر کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرتے ہوئے ان کی معطلی اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ صدر بار مہر عبد الستار ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اکرم سینگل مٹیو ایڈووکیٹ کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں قرارداد منظور کی گئی۔ قرارداد میں ڈرگ انسپکٹر پر مبینہ طور پر میگا کرپشن، میڈیکل سٹور مالکان کو ہراساں کرنے اور ناجائز مفادات حاصل کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ۔ متعدد میڈیکل سٹور مالکان نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مبینہ طور پر ماہانہ منتھلیاں وصول کرنے اور بغیر لائسنس میڈیکل سٹورز کو کارروائی سے مستثنیٰ قرار دینے کے الزامات بھی عائد کیے ۔ بار ایسوسی ایشن اور متاثرہ مالکان نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ڈرگ انسپکٹر کو فوری معطل کرکے رشوت ستانی، بلیک میلنگ اور مبینہ سرپرستی کے الزامات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments