چوری ڈکیتی کے واقعات میں اضافہ، پولیس خاموش تماشائی
کینٹ، چہلیک،مظفر آباد، قطب پور، شاہ شمس،ممتاز آباد سے وارداتیں رپورٹ
ملتان (کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری نقدی، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں، سولر سسٹم اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔ پولیس نے نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔پولیس کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقے میں جبار چہلیک میں عمران کے موبائل فونز، مظفرآباد میں اکرم کی موٹرسائیکل اور قطب پور میں ارشد کا سولر سسٹم چوری ہوگیا۔ تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں ڈاکوؤں نے تسلیم سے اسلحہ کے زور پر 40 ہزار روپے اور موبائل فونز چھین لئے ۔تھانہ ممتازآباد کے علاقے میں رمضان کا موبائل فون چوری ہوگیا جبکہ نیوملتان میں اشعر طارق سے ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر نقدی، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ شاہ رکن عالم کے علاقے میں شان علی کا موبائل فون نامعلوم ملزم جھپٹا مار کر لے گئے ۔سیتل ماڑی میں حسین کے گھر سے گھریلو سامان، دولت گیٹ میں اختر کا موبائل فون موٹرسائیکل سوار ملزم چھین کر فرار ہوگئے ۔ بدھلہ سنت میں صغیر احمد سے 22 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔گلگشت میں دو ڈاکوؤں نے حسنین سے اسلحہ کے زور پر 15 لاکھ روپے مالیت کی ای سگریٹس لوٹ لیں۔ بی زیڈ میں شہباز کی موٹرسائیکل چوری جبکہ ڈی ایچ اے میں مختار سے موبائل فون جھپٹا مار کر چھین لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments