خصوصی بچوں کے ساتھ جشن آزادی کی پروقار تقریب
سردار کوڑا خان آٹزم سنٹر میںخصوصی بچوں نے ملی نغمے ، ٹیبلوز پیش کیے
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ کی ہدایت پر سردار کوڑا خان پبلک ہائر سیکنڈری سکول کے زیر اہتمام سردار کوڑا خان آٹزم سنٹر کے خصوصی بچوں کے ساتھ جشن آزادی کی پروقار تقریب ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں خصوصی بچوں، اساتذہ، والدین اور سکول انتظامیہ نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز پرچم کشائی اور جشن آزادی کا کیک کاٹنے سے ہوا، جبکہ خصوصی بچوں نے ملی نغمے ، ٹیبلو اور مختلف تفریحی و تعلیمی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا۔ بچوں نے سبز و سفید لباس پہن کر قومی پرچم لہراتے ہوئے وطن سے محبت کا اظہار کیا اور اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کرکے حاضرین سے داد وصول کی۔ مقررین نے کہا کہ خصوصی بچے صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں، انہیں محبت، توجہ، حوصلہ افزائی اور مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔ خصوصی بچوں کو تعلیم، تربیت، کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع دے کر ان کی صلاحیتیں مزید نکھاری جاسکتی ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔، جبکہ بچوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments