میپکو کی یوم آزادی شجرکاری مہم
ہیڈ کوارٹر میں پرچم کشائی ، پودے لگائے گئے ،ضلعی دفاتر میں بھی شجرکاری کرنے کے احکامات،افسر وملازمین کو قومی جذبے کے تحت مہم میں شمولیت کی ہدایت قائد اعظم محمدعلی جناحؒ ،علامہ اقبال ،تحریک پاکستان کے رہنماؤں کی جدوجہد ہمارے لئے مشعل راہ، اشفاق احمد،محمد شہزاد رائے ، میاں محمد سہیل افضل سمیت دیگر کا خطاب
ملتان (خصوصی رپورٹر) ملک بھر کی طرح میپکو ہیڈکوارٹر ملتان میں بھی یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی و شجر کاری مہم، پودے لگائے گئے ،ضلعی دفاتر میں بھی مہم کے تحت شجرکاری کرنے کے احکامات،افسر وملازمین کو قومی جذبے کے تحت مہم میں شمولیت کی ہدایت کردی گئی ۔ تقریب میں قاری محمد ہاشم نے تلاوتِ کلام پاک جبکہ محمد آصف مصطفوی نے نعتِ رسول مقبول پیش کی۔ بچوں نے ملی نغموں اور اردو و انگلش تقاریر کے ذریعے وطن سے محبت کا اظہار کیا، جبکہ کرنل وقار احمد اور رانا محمد سرفراز نے بھی ملی نغمہ پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر جشنِ آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔تقریب میں جی ایم ٹیکنیکل انجینئر محمد اشفاق احمد، جی ایم آپریشنز محمد شہزاد رائے ، چیف ایچ آر اینڈ سی پی میاں محمد سہیل افضل، ایڈیشنل ڈی جی ایڈمن وقاص مسعود چغتائی، ڈائریکٹر سکیورٹی کرنل وقار احمد، منیجر ایم ایم محمد جاوید وینس سمیت دیگر افسر اور ملازمین نے شرکت کی۔جی ایم ٹیکنیکل انجینئر محمد اشفاق احمد نے سی ای او میپکو جام گل محمد زاہد کی جانب سے جشنِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزادی ایک زندہ قوم کی عظیم نعمت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ، علامہ محمد اقبال اور تحریکِ پاکستان کے دیگر رہنماؤں کی جدوجہد ہمارے لئے مشعلِ راہ ہے ۔ انہوں نے قوم کے جذبئہ حب الوطنی اور پاک افواج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔چیف ایچ آر اینڈ سی پی میاں محمد سہیل افضل نے اپنے خطاب میں قائداعظم کے اصول اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کو قومی ترقی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے ہمیں اپنے فرائض دیانت داری، محنت اور قومی جذبے کے ساتھ ادا کرنا ہوں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments