جعلی زرعی ادویات کی بھرمار محکمہ پیسٹ وارننگ کاغذی کارروائی تک محدود

جعلی زرعی ادویات کی بھرمار محکمہ پیسٹ وارننگ کاغذی کارروائی تک محدود

جنوبی پنجاب بھرمیں جگہ جگہ بغیر لائسنس زرعی مراکزقائم، غیر رجسٹرڈ ادویات سے فصلیں تباہ ہورہیں، محکمہ پیسٹ وارننگ جعلسازوں کے خلاف کارروائی سے گریزاں،کسان سراپا احتجاج

ملتان (جام بابر سے ) ملتان سمیت پنجاب بھر میں جعلی اور غیر معیاری زرعی ادویات کی بھرمار کسان مہنگی زرعی ادویات خریدنے کے باوجود بھی مختلف فصلات پر بیماریوں کا کنٹرول کرنے میں ناکام ،محکمہ پیسٹ وارننگ صرف کاغذی کارروائی تک ہی محدود تفصیلات کے مطابق ملتان کے مختلف علاقوں سمیت جنوبی پنجاب بھر میں جعلی زرعی ادویات کی فروخت کا سلسلہ عام ہے ۔جگہ جگہ بغیر لائسنس کے زرعی مراکز تو قائم ہے لیکن یہاں پر جعلی اور غیر معیار بھی ادویات کی فروخت عام ہے یہی وجہ ہے کہ کسان اپنی فصلات خاص طور پر کپاس مکئی گنا اور دیگر پھل درختوں کے لئے مہنگی ادویات خرید کر سپرے کرتے ہیں لیکن سپرے کرنے کے مثبت رزلٹ آنے کی بجائے کیڑے اور دیگر بیماریوں میں اضافے سے نہ صرف ان کی فصل خراب ہو جاتی ہے بلکہ پورے سال کی محنت بھی ضائع ہو جاتی ہے تاہم دوسری طرف محکمہ پیسٹ وارننگ ان غیر معیاری ادویات کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے سے قاصر ہے ۔اس حوالے سے محکمہ پیسٹ وارننگ کا یہ کہنا ہے کہ ملتان اور اس کے گرد و نواح سمیت جنوبی پنجاب بھر میں ایسے عناصر جو کسانوں کوغیر معیاری زرعی ادویات فروخت کرنے کا کاروبار کر رہے ہیں ان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں تاہم دوسری جانب کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکمے صرف کاغذی کارروائی اور زبانی جمع خرچ کے سوااور کچھ نہیں کررہے ان کا کہنا ہے کہ ایسے عناصر جو کسانوں کی زندگی کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور ان کی پورے سال بھر کی محنت پر پانی پھیرنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...