وہاڑی میں تنظیم مغلیہ کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب
وہاڑی (خبرنگار) تنظیم مغلیہ وہاڑی کے زیر اہتمام میونسپل کمیٹی وہاڑی میں یوم آزادی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔۔۔
صدر تنظیم مغلیہ امتیاز مغل نے ساتھیوں کے ہمراہ پرچم کشائی کی، جبکہ شرکاء نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔ چیف آرگنائزر مرزا امجد حسین انجم نے خطاب کرتے ہوئے قومی یکجہتی، وطن سے محبت اور ملکی ترقی کی اہمیت پر اظہار خیال کیا۔ تقریب میں مغل برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اور وطن عزیز سے محبت کا اظہار کیا۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے قومی اتحاد اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ضروری ہے ۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments