میاں چنوں: ٹی ایچ کیو ہسپتال میں رشوت لیتا چوکیدار گرفتارf
میاں چنوں (سٹی رپورٹر) اینٹی کرپشن ٹیم نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میاں چنوں کی ایمرجنسی میں کارروائی کرتے ہوئے ایم ایل سی بنانے کے لیے شہری سے 20 ہزار روپے رشوت وصول کرنے والے چوکیدار سلمان گل کو مبینہ طور پر رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔۔۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل آفیسر ساجد علی نے مجسٹریٹ دفعہ 30 میاں چنوں ظفر اقبال کے ہمراہ چھاپہ مارا اور ملزم سے نشان زدہ نوٹ برآمد کرلیے ۔ اینٹی کرپشن ٹیم نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید کارروائی کے لیے خانیوال منتقل کردیا۔ رابطہ کرنے پر ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میاں چنوں ڈاکٹر آصف محمود نے بتایا کہ سلمان گل کے خلاف متعدد شکایات موصول ہونے پر چند روز قبل اسے ایمرجنسی سے تبدیل کرکے وارڈ میں تعینات کردیا گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments