جشنِ میلادِ مصطفیٰؐ کی تیاریاں شروع
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی خانیوال شہر میں جشنِ میلادِ مصطفیٰؐ کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔۔۔
مختلف علاقوں، مساجد اور مذہبی مراکز میں محافلِ میلاد، نعت خوانی اور درود و سلام کی محافل کے انعقاد کا سلسلہ شروع ہوگیا، جبکہ شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ مختلف بازاروں میں سبز جھنڈوں، بینرز اور برقی قمقموں سے سجاوٹ کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔ مذہبی و سماجی تنظیموں نے محافلِ میلاد کے انعقاد کے لیے انتظامات شروع کردیئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments