مظفرگڑھ میں مفت سبزی کاشت منصوبہ، ڈپٹی کمشنر کا فیلڈ کا دورہ
عثمان طاہر جپہ نے فصلوں کا جائزہ لیا، سرکاری اراضی کو کارآمد بنانے کی ہدایت
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی فلاح اور خودکفالت کے وژن کے تحت جاری مفت سبزی کی کاشت کے اقدام پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے مونڈکا، شاہجمال، بکائنی اور شریف چھجڑا کا دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف مقامات پر سبزیوں کی کاشت کے لیے مختص جگہوں، کاشت کے عمل اور فصل کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران و فیلڈ ٹیموں کو منصوبے پر مؤثر عملدرآمد کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خالی اور غیر استعمال شدہ سرکاری اراضی کو کارآمد بناتے ہوئے وہاں سبزیاں کاشت کی جائیں تاکہ عوام کو تازہ اور معیاری سبزیاں میسر آسکیں، سرکاری ادارے خودکفیل ہوں اور پیداوار میں اضافہ ہو۔ انہوں نے فصلوں کی بروقت دیکھ بھال، پانی کی فراہمی اور مناسب نگہداشت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments