ایف آئی اے کی کارروائی، پولیس کو مطلوب مسافر دمام جاتے گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر)ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے پولیس کو مطلوب مسافر کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار شخص کو ایف آئی اے سرکل آفس منتقل کردیا گیا۔۔
۔ تفصیل کے مطابق پی آئی اے کی پرواز مسافروں کو لے کر ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دمام روانہ ہونے والی تھی کہ چیکنگ اور جانچ پڑتال کے دوران ایف آئی اے امیگریشن سٹاف نے ایک مسافر کو پرواز سے آف لوڈ کرکے حراست میں لے لیا۔گرفتار مسافر کی شناخت طارق شہزاد کے نام سے ہوئی، جو تحصیل کوٹ ادو، ضلع مظفرگڑھ کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔ ایف آئی اے کے مطابق مذکورہ شخص راولپنڈی پولیس کو ایک مقدمے میں مطلوب تھا۔، جس میں قتل سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments