عید میلاد سے قبل سڑکوں پر پیچ ورک مکمل کیا جائے ،طارق
ملتان (کرائم رپورٹر)سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طارق رشید اور پیر ڈاکٹر محمد مدنی قادری نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں جلوسوں کے روٹس پر صفائی، ستھرائی اور سکیورٹی کے انتظامات یقینی بنائے۔
عید میلاد النبی ﷺ رحمتوں اور بخشش کا مہینہ ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار بزم قادریہ رضویہ مدینہ کے زیر اہتمام 31ویں سالانہ میلاد ریلی کے انتظامات کے حوالے سے آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ مدنیہ پیران غائب میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments