انجمن تاجران ناز سینما کے عہدیداروں کی حلف برداری
حکومت کاروباری طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے ،رانا اصغر،عبدالصمد
ملتان (لیڈی رپورٹر)انجمن تاجران چونگی نمبر 22 تا ناز سینما وہاڑی روڈ کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی، جس میں چیمبر آف سمال ٹریڈرز اتحاد گروپ کے صدر رانا اصغر اور جنرل سیکرٹری ملک عبدالصمد ڈوگر نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔ تقریب سے انجمن تاجران کے صدر رانا شاہ زیب اور سرپرست اعلیٰ ملک ارشد بھٹہ دادا نے خطاب کیا۔رانا شاہ زیب نے کہا کہ وہ تاجروں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ووٹ دے کر کامیاب کیا۔ تاجروں کی فلاح و بہبود اور مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل ہمارا منشور ہے ۔ جن تاجروں نے ووٹ نہیں دیا، وہ بھی ہمارے روڈ کے تاجر ہیں اور انہیں ساتھ لے کر چلیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی بہتری میں تاجر اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
لیکن بڑھتی مہنگائی، کمزور قوت خرید، کاروباری مندی، اضافی ٹیکسوں اور ادائیگیوں کی سخت شرائط نے تاجر برادری کو پریشان کر رکھا ہے ۔ حکومت تاجروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے تاکہ صنعت و تجارت کا پہیہ چل سکے اور ملکی معیشت ترقی کرے ۔تقریب سے ملک طاہر ڈوگر، ملک بلاول بھٹہ، رانا اسلم، حاجی شاہد شکور، رانا عبدالجبار اور عزیزالرحمن کمبوہ نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں نومنتخب عہدیداروں، تاجروں اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments