مبینہ زیادتی کے مختلف واقعات، قانونی کارروائی شروع
ملتان (کرائم رپورٹر) ملتان کے مختلف علاقوں میں مبینہ زیادتی کے واقعات کی اطلاعات پر پولیس نے کارروائی شروع کردی۔
صدر پولیس کو بستی گجراں والی سے ایک خاتون نے اطلاع دی کہ گھریلو تنازع کے بعد اس کا شوہر مبینہ طور پر دو نامعلوم افراد کو گھر لے آیا، جہاں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کی گئی۔ اسی تھانے کو جمیل آباد سے توفیق نے اطلاع دی کہ اس کی بیٹی کے گھر کام کرنے والی خاتون کو دو نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔
بدھلہ سنت پولیس کو 9 ٹی سے اقبال نے اطلاع دی کہ اس کے بیٹے کے ساتھ حسنین نے مبینہ طور پر نامناسب جنسی سلوک کیا۔ دوسری جانب صدر جلالپور پولیس کو الطاف حسین نے بتایا کہ اس کی بیٹی کو ایک ملزم نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق تمام واقعات کی اطلاعات ملنے پر قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔ متعلقہ واقعات کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور شواہد کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments