تعلیمی بورڈز میں امتحانی پرچوں کی مارکنگ کا طریقہ بدلنے کا فیصلہ

تعلیمی بورڈز میں امتحانی پرچوں کی مارکنگ کا طریقہ بدلنے کا فیصلہ

ملتان (خصوصی رپورٹر) پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں امتحانی پرچوں کی مارکنگ کا طریقہ کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

نئے نظام کے تحت طلبہ کی مجموعی کارکردگی کے بجائے ہر سوال کے نمبروں کی واضح تقسیم کی جائے گی۔ بورڈ حکام کے مطابق نئے مارکنگ سسٹم میں روبریکس مارکنگ متعارف کرائی جائے گی، جس کے تحت ہر سوال کے لیے پہلے سے معیار اور نمبر مقرر ہوں گے ۔ پیپر مارکرز انہی معیارات کی بنیاد پر طلبہ کے جوابات کا جائزہ لیں گے ۔حکام کے مطابق نئے نظام کا مقصد تمام طلبہ کو یکساں معیار کے مطابق نمبر دینا اور مختلف ممتحنین کی مارکنگ میں فرق کم کرنا ہے ۔ روبریکس مارکنگ کا اطلاق لاہور سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں کیا جائے گا۔ نئے طریقہ کار سے امتحانی نظام میں شفافیت، یکسانیت اور جوابدہی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔امتحانی پرچوں کے معیار میں بہتری کے لیے پیپر مارکرز سے بھی باقاعدہ رائے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مارکرز سوالات، طلبہ کے جوابات اور مارکنگ کے عمل سے متعلق رپورٹس بورڈز کو جمع کرائیں گے ، جن کی روشنی میں آئندہ سوالیہ پرچوں اور مارکنگ میں بہتری لائی جائے گی۔بورڈ حکام کے مطابق نئے طریقہ کار پر دوسرے سالانہ امتحانات سے عملدرآمد شروع ہوگا۔ پیپر مارکرز اور متعلقہ عملے کو نئے نظام کے حوالے سے تربیت بھی دی جائے گی تاکہ پورے صوبے میں یکساں معیار برقرار رکھا جاسکے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ نئے نظام سے امتحانی نتائج کو مزید شفاف اور معیاری بنانے میں مدد ملے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...