نیو شاہ شمس مارکیٹ انتخابات، دو گروپ میدان میں

نیو شاہ شمس مارکیٹ انتخابات، دو گروپ میدان میں

نیو شاہ شمس مارکیٹ انتخابات، دو گروپ میدان میں اتحاد و اتفاق گروپ کے امیدواروں کے کاغذات جمع ، انتخابی سرگرمیاں تیز

ملتان (لیڈی رپورٹر) انجمن تاجران نیو شاہ شمس کمرشل مارکیٹ وہاڑی روڈ کے انتخابات رواں ماہ ہونے کے باعث مارکیٹ میں انتخابی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ انتخابات میں اب تک دو گروپ باقاعدہ طور پر سامنے آئے ہیں۔ اتحاد گروپ کی جانب سے صدر کے امیدوار حاجی متین سجاد جبکہ جنرل سیکرٹری کے امیدوار شیخ امان اللہ سہروردی ہیں۔ دوسری جانب اتفاق گروپ نے صدر کے لیے اسامہ علی قریشی اور جنرل سیکرٹری کے لیے عمران علی کو امیدوار نامزد کیا ہے ۔دونوں گروپوں نے الیکشن کمیشن کے پاس گروپ رجسٹریشن کے لیے مقررہ فیس اور ضروری دستاویزات جمع کرا دی ہیں۔ انتخابات کی نگرانی کے لیے حافظ یاسر رحمن، شہوار حسین اور محمد طارق سلیم پر مشتمل الیکشن کمیشن تشکیل دیا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے غیر حتمی ووٹر لسٹ بھی تیار کرلی ہے ۔ ووٹر لسٹ پر اعتراضات اور دیگر قانونی و انتخابی مراحل مکمل ہونے کے بعد حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔انتخابات قریب آتے ہی مارکیٹ میں تاجروں سے ملاقاتوں، رابطہ مہم اور مشاورت کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے ۔ دونوں گروپ اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لیے تاجروں سے رابطے کر رہے ہیں، جس کے باعث مارکیٹ میں سیاسی و انتخابی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...