ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے تین بوتل شراب برآمد

ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان  سے تین بوتل شراب برآمد

ملتان (کرائم رپورٹر) بیرون ملک سے ملتان پہنچنے والے مسافر کے سفری بیگ سے کسٹمز حکام نے شراب کی تین بوتلیں برآمد کرلیں۔

ذرائع کے مطابق دبئی سے نجی ایئرلائن کی پرواز مسافروں کو لے کر ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی۔ دوران کلیئرنس کسٹمز عملے نے مسافر سلمان مسعود کے سفری بیگ کی تلاشی لی تو اس میں سے شراب کی تین بوتلیں برآمد ہوئیں۔ کسٹمز عملے نے بوتلیں قبضے میں لے کر ضبط کرلیں۔ ذرائع کے مطابق ضروری کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مسافر کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...