جشن آزادی کرکٹ میچ جناح الیون نے جیت لیا

جشن آزادی کرکٹ میچ  جناح الیون نے جیت لیا

ملتان (خصوصی رپورٹر)یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام فیسٹیول کرکٹ میچ جناح الیون اور اقبال الیون کے مابین ڈویژنل سپورٹس گراؤنڈ ملتان میں کھیلا گیا، جس میں جناح الیون نے 11 رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔

جناح الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے ۔ محمد شہباز نے 86، بلال مزمل نے 65 اور محمد اویس نے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اقبال الیون کی جانب سے نعمان عبداللہ اور ملک شکیل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں اقبال الیون کی ٹیم مقررہ اوورز میں 200 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ مزمل نے 85، نعمان عبداللہ نے 28 اور اسامہ علی نے 25 رنز بنائے ۔ جناح الیون کے صفدر حسین نے 4، شہزاد نے 3 اور مدثر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد شہباز کو عمدہ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ مہمان خصوصی صدر ایم ڈی سی اے محمد ارسلان خان، نائب صدر ارشاد سونی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم تھے ۔ اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...