سی پی اوکی کھلی کچہری ،مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری
ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی جانب سے اپنے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
کھلی کچہری میں آئے شہریوں نے سی پی او ملتان کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔سی پی او ملتان نے تمام شہریوں کے مسائل سنے اور میرٹ پر حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے ۔سی پی او ملتان نے کھلی کچہری میں آئے شہریوں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو میرٹ پر حل کیا جائے گا اور انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے تمام شہریوں سے کہا کہ اجتماعی و انفرادی حقیقی مسائل کے حل کے لیے ہمارے دفاتر سب کے لیے کھلے ہیں.کھلی کچہری میں آئے شہریوں نے اپنے مسائل توجہ سے سننے اور حل کی یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments