شہر اولیا میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کا حکم

شہر اولیا میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کا حکم

شہراولیا حسین آگاہی روڈ کی اپ گریڈیشن کا 90 فیصد کام 30 اگست تک مکمل کرلیا جائیگا،ڈپٹی کمشنر کاپراجیکٹ کا دورہ، سڑکوں اور دکانوں کی بیوٹیفکیشن، برانڈنگ اور تعمیراتی کاموں کا معائنہ

ملتان (وقائع نگار خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ملتان میں ترقیاتی سرگرمیوں اور شہری سہولیات کی بہتری کا عمل مزید تیز کرنے کا حکم، شہر کے اہم تجارتی مراکز میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شہریوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے نگرانی مزید مؤثر کردی ہے ۔ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم نے حسین آگاہی روڈ اپ گریڈیشن اور برانڈ روڈ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا اچانک دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں، سڑکوں کی بہتری، دکانوں کی بیوٹیفکیشن، برانڈنگ اور دیگر تعمیراتی سرگرمیوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران سے منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ بھی لی اور کام کی رفتار مزید تیز کرنے کا حکم دیا۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ حسین آگاہی روڈ کی اپ گریڈیشن کا 90 فیصد کام 30 اگست تک مکمل کرلیا جائے گا، جبکہ برانڈ روڈ پر انڈر گراؤنڈ بجلی کے کام کے علاوہ تمام سول ورک بھی مقررہ تاریخ تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور منصوبوں کی تکمیل مقررہ مدت میں یقینی بنائی جائے ۔ڈاکٹر فیصل سلیم نے کہا کہ حسین آگاہی اور برانڈ روڈ ملتان کے اہم تجارتی مراکز ہیں، جہاں ترقیاتی کاموں کے باعث شہریوں اور تاجروں کو عارضی مشکلات کا سامنا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ ان مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے۔ اور کوشش ہے کہ منصوبوں کو جلد مکمل کرکے شہریوں اور کاروباری طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد ان علاقوں میں ٹریفک کی روانی، کاروباری ماحول اور شہری سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو باہمی رابطے کے ساتھ کام کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت کی نگرانی جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...